Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم خیبرپختونخوا کے ذمہ داران اور کارکنان بم دھماکوں کے زخمیوں کی عیادت کریں، الطاف حسین


ایم کیوایم خیبرپختونخوا کے ذمہ داران اور کارکنان بم دھماکوں کے زخمیوں کی عیادت کریں، الطاف حسین
 Posted on: 9/29/2013
ایم کیوایم خیبرپختونخوا کے ذمہ داران اور کارکنان بم دھماکوں کے زخمیوں کی عیادت کریں، الطاف حسین
کارکنان ،زخمیوں کی زندگیاں بچانے کیلئے خون کے عطیات دیں اور بم دھماکے کے متاثرین کی ہرممکنہ مدد کریں
دکھ کی اس گھڑی میں سانحہ کے متاثرین کو تنہا نہ چھوڑیں اور ان کی بحالی کیلئے جاری سرگرمیوں میں تعاون کریں
لندن۔۔۔29، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم صوبہ خیبرپختونخوا کے تمام ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ پشاور میں بم دھماکوں کے زخمیوں کی عیادت کریں اور متاثرین کی ہرممکنہ مدد کریں۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج صبح پشاور کے قصہ خوانی بازار میں یکے بعد دیگر بم دھماکوں میں درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ 70 سے زائد زخمی افرادپشاور کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے خیبرپختونخوا بالخصوص پشاور میں ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں سے اپیل کی کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں سانحہ کے متاثرین کو تنہا نہ چھوڑیں اور ان کی بحالی کیلئے جاری سرگرمیوں میں تعاون کریں۔ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان لیڈی ریڈنگ اسپتال اور دیگر اسپتالوں کا دورہ کرکے بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کریں ، زخمیوں کی زندگیاں بچانے کیلئے خون کے عطیات دیں اور بم دھماکے کے متاثرین کی ہرممکنہ مدد کریں۔

12/27/2024 12:28:10 PM