Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاور کے قصبہ خوانی بازار میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں پر الطاف حسین کااظہار مذمت


پشاور کے قصبہ خوانی بازار میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں پر الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 9/29/2013
پشاور کے قصبہ خوانی بازار میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں پر الطاف حسین کااظہار مذمت
پشاور میں دہشت گردی کے مسلسل واقعات کا نوٹس لیاجائے ، الطاف حسین
ایم کیوایم پشاور کے کارکنان زیادہ سے زیادہ تعداد میں زخمیوں کیلئے خون کے عطیات دیں ، الطاف حسین کی اپیل
جناب الطاف حسین کی بم دھماکے میں شہید افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی اظہار تعزیت وہمدردی اور زخمی کی صحت یابی کیلئے دعا 
لندن۔۔۔29، ستمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور کے قصہ خوانی بازار میں یکے بعد دیگرے د و بم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکوں کے نتیجے میں متعدد بے گناہ افراد کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ اتوار کودہشت گردوں نے ایک چرچ پر حملہ کرکے درجنوں مسیحی خواتین ، نوجوانوں ، بزرگوں اور بچوں کو ہلاک اور زخمی کردیا تھا جبکہ دو دن قبل پشاور کے علاقے چارسدہ روڈ پرسیکریٹریٹ کے ملازمین کی بس کو بم دھماکے کا نشانہ بنانا کر کئی سرکاری ملازمین کو ہلاک و زخمی کیا جاچکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی جانب سے اب پشاور کے قصہ خوانی بازار میں یکے بعد دیگرے بم دھماکے کرکے بے گناہ افراد کو خاک و خون میں نہلانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور بم دھماکے میں ملوث سفاک دہشت گرد سخت سے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے پشاور قصہ خوانی بازار میں بم دھماکوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ پشاورمیں دہشت گردی کے مسلسل واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹھوس و مثبت اقدامات کئے جائیں ۔ جناب الطاف حسین نے صوبہ خیبر پختونخوا خصوصاً پشاور کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں خون کے عطیات دیں ۔ جناب الطاف حسین نے بم دھماکوں میں جاں بحق افراد کے بلند درجات اور سوگواران لواحقین کیلئے صبر جمیل کیلئے دعا بھی کی ۔

12/27/2024 12:33:15 PM