کورنگی بلال کالونی میں پولیس موبائل پر دستی بم سے حملے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل پولیس اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے
وفاقی وزیر داخلہ، گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ پولیس موبائل پر حملے کا نوٹس لیں، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی۔۔۔28ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کورنگی بلال کالونی میں پولیس موبائل پر دستی بم سے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے کے نتیجے میں ایک پولیس ہلکار کے شہید و متعد د اہلکاروں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے اس کے باوجود شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمددری کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین بھی کی۔ رابطہ کمیٹی نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر اعلیٰ سندھ و دیگر قانون نافذ کرنے والے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس موبائل پر حملے کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔