مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میاں نصیر احمد کی سربراہی میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد کا نائن زیرو دورہ اور رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات
ایم کیوایم ملک میں جمہورت کے تسلسل کو قائم رکھنا چاہتی ہے، امین الحق
ملاقات میں ملک کی سیاسی، معاشی، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
کراچی۔۔۔28ستمبر2013ء
مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میاں نصیر احمد کی سر براہی میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفدنے دورہ کراچی کے دوران ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ کیا اور خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سید امین الحق اور احمد سلیم صدیقی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی ،معاشی ، امن وامان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس مو قع پر مسلم لیگ (ن) سابق رکن اسمبلی رانا تنویر، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کراچی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات بھی موجود تھے۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق نے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین نے پاکستان کی روایتی سیاست کو ختم کر تے ہوئے ملک میں غریب متوسط طبقے کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملک کے ایوانوں میں پہنچا کرایک نئی روایت قائم کی ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک میں جمہورت کے تسلسل کو قائم رکھنا چاہتی ہے جس کے لئے ایم کیوایم اپنا بھرپور کردار ادا کرتی ہے اور کرتی رہیگی۔