Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں رہنے والے تمام لوگ بلاشبہ پاکستانی ہیں اور انہیں برابری کے حقوق حاصل ہیں، احمد سلیم صدیقی


 Posted on: 9/28/2013
پاکستان میں رہنے والے تمام لوگ بلاشبہ پاکستانی ہیں اور انہیں برابری کے حقوق حاصل ہیں، احمد سلیم صدیقی
انسانیت کی تذلیل و رسوائی کا بلاتفریق اور مسلسل عمل کرکے درندہ صفت دہشت گرد ثابت کرچکے ہیں کہ وہ مسلم امہ سمیت کسی سے بھی مخلص نہیں
مساجد، امام بارگاہوں، مزارت، خانقاہوں، گرجا گھروں پر حملوں میں ملوث درندہ صفت دہشت گردوں کا کوئی دین ایمان نہیں
پاکستان میں جب کبھی بھی مسیحی قوم پر برا وقت آیا تو جناب الطاف حسین نے مسیحا بن کر سب سے پہلے صدائے احتجاج بلند کی، مسیحی مذہبی رہنما
اورنگی ٹاؤن میں سانحہ پشاور گرجا گھر بم دھماکے کیلئے منعقدہ دعائیہ تقریب سے رکن رابطہ کمیٹی، فادر، پاسٹرز اور دیگر کا خطاب
کراچی:۔۔۔28، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمدسلیم صدیقی نے سانحہ پشاورگرجا گھر خودکش بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے تمام لوگ بلاشبہ پاکستانی ہیں اورانہیں برابری کے حقوق حاصل ہیں،انسانیت کی تذلیل اور رسوائی کا بلاتفریق اورمسلسل عمل کرکے درندہ صفت دہشت گردثابت کرچکے ہیں کہ وہ مسلم امہ،مسیحی برادری سمیت کسی سے بھی مخلص نہیں ہیں۔ انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پشاوربم دھماکوں میں جاں بحق افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایم کیوایم کے تمام کارکنان اس افسوسناک سانحہ کے غمزدہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابرکے شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹاؤن کے علاقہ غازی آبادکرسچن ٹاؤن میں سانحہ پشاورگرجا گھر پر بم دھماکوں میں جاں بحق ہونیوالے افراد کیلئے سینٹ ویسنٹ کیتھولک چرچ میں منعقددعائیہ تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں سینٹ ویسنٹ کیتھولک چرچ کے فادر عطا سلطان، گریس بائبل چرچ آف پاکستان کے پاسٹر پیٹر، پاکستان اسمبلی آف گاڈ چرچ کے پاسٹر نوید، گاسپل ریوائیول چرچ کے پاسٹر راشد، چرچ آف ناظرین کے پاسٹرنظیرکھوکھراوربیپٹسٹ چرچ کے پاسٹرصادق سرائنہ نے اجتماعی عبادات اوردعائیں کرائی جس میں سانحہ پشاور گرجا گھر میں جاں بحق ہونیوالے لواحقین کے صبرکیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔اس موقع پراقلیت سے تعلق رکھنے والے حق پرست رکن سندھ اسمبلی عارف بھٹی، ایم کیوایم اقلیتی امورکمیٹی کے جوائنٹ انچارجز گردھاری لعل، پطرس یوسف، اورنگی ٹاؤن ورکنگ کمیٹی کے ذمہ داران اورکارکنان اور بہت بڑی تعداد میں مسیحی برداری سے تعلق رکھنے والے بزرگ، نوجوان ، بچے ، بچیاں اورخواتین بھی موجود تھے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ تمام غیرمسلم پاکستانیوں اوران کی عبادتگاہوں کوتحفظ فراہم کیاجائے اورپشاور بم دھماکوں میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔قبل ازیں کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے فادراورپاسٹرزحضرات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سانحہ پشاورکوبزدلانہ عمل قراردیااوراس کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے مسیحی برادری کیلئے آوازاٹھانے پرجناب الطاف حسین کا شکریہ اداکیاورکہاکہ پاکستان میں جب کبھی بھی مسیحی قوم پر کڑا وقت آیا تو ایک جناب الطاف حسین نے مسیحابن کرسب سے پہلے صدائے احتجاج بلندکی اور اقلیتوں کے تحفظ کا احساس دلایا۔

9/28/2024 2:28:29 AM