ایف پی سی سی آئی کے رکن منظر عالم پر مسلح حملے کا فوری نوٹس لیا جائے، الطاف حسین
دہشت گرد کھلے عام پروفیسرز، تاجروں اور عام شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں
منظر عالم پر فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کر کے سخت ترین سزا دی جائے
لندن۔۔۔28، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے عوامی کالونی کورنگی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رکن منظر عالم کوفائرنگ کرکے زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں عوام کی جان ومال عدم تحفظ کا شکار ہوچکی ہے، دہشت گرد کھلے عام پروفیسرز، تاجروں اورعام شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ایف پی سی سی آئی کے رکن منظرعالم پر مسلح حملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور انہیں فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے منظرعالم کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔