Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی امدادی ٹیم کے وفد نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک ٹرک امدادی سامان آواران کے متاثرین میں تقسیم کیا


ایم کیوایم کی امدادی ٹیم کے وفد نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک ٹرک امدادی سامان آواران کے متاثرین میں تقسیم کیا
 Posted on: 9/27/2013
ایم کیوایم کی امدادی ٹیم کے وفد نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک ٹرک امدادی سامان آواران کے متاثرین میں تقسیم کیا
امدادی سامان میں غذائی اجناس، ٹینٹ، کولر، بالٹیوں سمیت ضروریات زندگی کی دیگر امدادی اشیاء شامل تھی
بلوچستان۔۔۔27، ستمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر صوبائی تنظیمی کمیٹی کے انچارج واراکین جنت گل کاکڑ، اکبر مینگل نے کوئٹہ زون کے انچارج پیرجان سمالانی اور کے ایم سی ماڑی پور سیکٹر انچارج عبد القادر بلوچ، جوائنٹ انچارج عامر بلوچ کے ہمراہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک ٹرک امدادی سامان بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلہ زدگان میں تقسیم کیا۔ امدادی سامان میں غذائی اجناس آٹا، چاول، دالیں، مصالحہ جات، گھی، تیل، شکر، نمک، خشک دودھ، چائے کی پتی، ٹینٹ، کولر اور بالٹیوں سمیت ضروریات زندگی کی دیگر امدادی اشیاشامل تھی جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔اس موقع پرمتاثرین نے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم پر جناب الطاف حسین، ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ابھی تک کسی اور سیاسی ومذہبی جماعت کی جانب سے کوئی بھی امدادی سامان آواران نہیں پہنچاایم کیوایم واحدجماعت ہے جس کی جانب سے پہلے امدادی سامان متاثرین تک پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے ایم کیوایم کے نمائندوں سے طبّی امدادی کیمپ کے قیام کیلئے اپیل بھی کی۔ 

9/28/2024 2:24:43 AM