زلزلے سے متاثرہ بلوچ عوام خود کو تنہا نہ سمجھیں، ایم کیوایم کی شکل میں الطاف حسین ان کے ساتھ ہے، ڈاکٹر صغیر احمد
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے تمامتر مشکلات و پریشانیوں کے باوجود سب سے پہلے بلوچستان کے زلزلہ زدگان کی بڑھ چڑھ کر مدد کی اور کروڑوں روپے مالیت کا امدادی سامان متاثرین تک پہنچایا
مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ بلوچستان کے زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے دل کھول کر عطیات، خشک اجناس اور دیگر امدادی سامان خدمت خلق فاؤنڈیشن میں جمع کرائیں
رابطہ کمیٹی کے ارکان، کے کے ایف کے نگراں اور حق پرست نمائندوں کے ہمراہ ڈاکٹر صغیر احمد کی خدمت خلق فاؤنڈیشن میں زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے مرکزی کیمپ میں میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفننگ
کراچی:۔۔۔۔27 ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرصغیراحمدنے کہاہے کہ مصیبت زدہ بلوچ عوام خودکوتنہاء نہ سمجھیں، ایم کیوایم کی شکل میں الطاف حسین ان کے ساتھ ہیں،قائدتحریک جناب الطاف حسین واحد لیڈرہیں جنہوں نے تمامترمشکلات و پریشانیوں کے باوجود سب سے پہلے بلوچستان کے زلزلہ زدگان کی بڑھ چڑھ کرمددکی اور کروڑوں روپے مالیت کاامدادی سامان متاثرین تک پہنچایا۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان کے زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے دل کھول کرزیادہ سے زیادہ تعداد میں عطیات اور دیگرامدادی اشیاء خدمت خلق فاؤنڈیشن میں جمع کرائیں اورمتاثرین کی بڑھ چڑھ کرمددکریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کی شام رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی ، خالدسلطان،خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نگراں سینیٹراحمدعلی،حق پرست رکن سندھ اسمبلی محترمہ ہیرسوہواوربلوچستان کمیٹی کے ذمہ داران کے ہمراہ خدمت خلق فاؤنڈیشن میں بلوچستان کے زلزلہ زدگان کی مددکیلئے قائم مرکزی ریلیف کیمپ میں میڈیاکے نمائندوں کوپریس بریفنگ کے دوران کیا۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان نے میڈیاکے نمائندوں کوخدمت خلق فاؤنڈیشن کے ویئرہاؤس اور امدادی کیمپ کا دورہ بھی کرایا اورانہیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے بلوچستان جانیوالے امدادی سامان،اشیاء خوردو نوش اور دیگر ضروری سامان کابغورمعائنہ بھی کرایا۔ ڈاکٹر صغیر احمدنے کہاکہ حالیہ زلزلہ سے بلوچستان میں ہونیوالے جانی ومالی نقصانات ناقابل بیان ہیں آواران میں جوتباہی ہوئی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، دنیابھرکے عوام اس سے واقف ہیں کہ کسی بھی جگہ کوئی آفت آئے یا انسانی جانوں کانقصان ہوتوقائدتحریک جناب الطاف حسین واحدلیڈرہیں جنہوں نے مصیبت زدگان کوکبھی تنہانہیں چھوڑااوران کی ہر ممکن مدد کی۔ ڈاکٹرصغیراحمدنے بلوچستان کے عوام کوقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے یقین دلایا کہ وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں، خدمت خلق فاؤنڈیشن قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت کے مطابق آخری وقت تک ان کے ساتھ ہے،ہم نے ہردورمیں مظلوم بلوچوں کیلئے آوازا ٹھائی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں بھی ہم اپنے بلوچ بھائیوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ کسی اور لیڈر یا جماعت نے اس طرح کام نہیں کیا جس طرح ایم کیوایم یا خدمت خلق فاؤنڈیشن کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ2005 ء میںآزادکشمیرمیںآنیوالے قیامت خیززلزلہ ہو، یا سندھ میں سیلاب اورخشک سالی،بارشوں کے نقصانات ہو یا پھر ہمارے پڑوسی ملک ایران کے شہر بٹگرام میں آنیوالا زلزلہ ہوقائد تحریک الطاف حسین نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور وہاں مصیبت زدہ عوام کی آگے بڑھ کرمددکی اورکروڑوں اربوں روپے کی ادویات، غذائی اجناس اوردیگر امدادی سامان متاثرین تک پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ مصیبت زدہ عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن روزانہ کی بنیادپرچوبیس گھنٹے کام میں مصروف عمل رہتا ہے،چاہے وہ اسکولوں کی صورت میں ہویاپھراسپتالوں اورڈسپنسریوں کی صورت میں ہو ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میںآنیوالے زلزلے میں سب سے پہلے قائد تحریک الطاف حسین نے ہدایت جاری کی کہ متاثرین کی ہرممکن مددکیلئے فوری طورپرامدادی سامان بلوچستان روانہ کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام پہلے سے ہی بہت پریشان ہیں اورزلزلے کی ایک اور آفت آگئی ہے لیکن قائدتحریک الطاف حسین ان کے ساتھ ہیں جنہوں نے بہت بڑی تعدادمیں لاکھوں روپے مالیت کی خشک اجناس آٹا، چاول، دالیں، گھی، تیل، شکر، مصالحہ جات، نمک، چائے کی پتی، خشک دودھ، بسکٹ، خیمے، کمبل، کولر، ادویات، برتن، صابن اور ٹوتھ پیسٹ سمیت دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء بلوچستان روانہ کیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں امن وامان کے حالات کے پیش نظرسامان کی متاثرین تک ترسیل میں کچھ مشکلات تھی جس پرہم پاک فوج کے ممنون و مشکور ہیں جنہوں نے امدادی سامان متاثرین تک پہنچانے میں ہماری مددکی اور امدادی سامان ودیگراشیاء کوبحفاظت متاثرین تک پہنچایا۔ انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کا کام یہیں ختم نہیں ہوتا بلکہ متاثرہ عوام کی بحالی کے آخری لمحات تک جاری رہیگااورجب تک ایک ایک فرداپنے گھرکی چھت کے نیچے نہ آجائے امداد کی فراہمی کاسلسلہ جاری رہیگا۔ ڈاکٹر صغیراحمدنے حکومت سے مطالبہ کیاکہ زلزلے سے متاثرہ بلوچ عوام کی بھرپورطریقے سے مددکی جائے ۔ڈاکٹرصغیراحمدنے امدادی سامان کی فراہمی میں تعاون کرنے والے حق پرست عوام خصوصاً مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح انہوں نے قائد تحریک الطاف حسین کی اپیل پربڑھ چڑھ کرامدادی سامان خدمت خلق فاؤنڈیشن میں جمع کرایا وہ قابل تحسین ہیں۔