ایم کیوایم آرٹیکل کمیٹی کے ارکان عظیم راہی اور محترمہ ہما صدیقی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔27، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم آرٹیکل کمیٹی کے رکن عظیم راہی کی والدہ محترمہ آمنہ بی بی اور آرٹیکل کمیٹی کی رکن محترمہ ہما صدیقی کی والدہ محترمہ خالدہ سلطانہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)