Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی ہدایت پر معذور افراد کے حقوق اور ان کی ایوانوں میں نمائندگی کا بل پیش کیاجارہا ہے ، محترمہ کشور زہرا


 Posted on: 9/27/2013
جناب الطاف حسین کی ہدایت پر معذور افراد کے حقوق اور ان کی ایوانوں میں نمائندگی کا بل پیش کیاجارہا ہے ، محترمہ کشور زہرا 
ایم کیوایم کے ہر شعبے کا فرد PWD,sکا نگہبان اور دستِ بازو بنا ہوا ہے، محترمہ کشور زہرا
معذور افراد دوسروں کی مدد کرنے کیلئے بھی کوشاں دکھائی دیتے ہیں ، محترمہ نائلہ لطیف 
ڈس ایبلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لگائے گئے فری کمپیوٹرائز آئی کیمپ کے دورے کے موقع پر گفتگو 
کراچی ۔۔۔27، ستمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی انچارج و حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرا نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر معذور افراد کے حقوق اور ان کی ایوانوں میں نمائندگی کا بل پیش کیاجارہا ہے جبکہ ایم کیوایم اپنے طور پر معذور افراد کیلئے ایک شعبہ کا قیام عمل میں لابھی چکی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈس ایبلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیرا ہتمام لگائے گئے فری کمپیوٹرائزڈ آئی کیمپ کے دورے کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج محترمہ نائلہ لطیف بھی ان کے ہمراہ تھی ۔ فری آئی کیمپ میں 250افراد کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اور 100افراد کو لیزر سرجری کیلئے تجویز کیا گیا ۔ اس موقع پر کشور زہرا نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے معذور افراد سمیت ہر طبقے کے حقوق کے حصول کو اپنی جدوجہد کا حصہ بنا رکھا ہے جس کے گواہ یہ PWD,sہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے ہر شعبے کا فرد PWD,sکا نگہباں اور دستِ بازو بنا ہوا ہے اور ان کی امیدوں کو مثبت سمت میں سنوار کر ان میں روشنی کی کرن پھونک رہا ہے ۔ایم کیوایم شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج نائلہ لطیف نے اس موقع پر کہا کہ معذور افراد معاشرے کا کارآمد حصہ ہیں اور دوسروں کی بھی مدد کرنے کیلئے کوشاں دکھائی دیتے ہیں ۔ انہوں نے فری کمپیواٹرائزڈ آئی کیمپ کے انعقاد کو سراہا اور اس کاوش پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

9/28/2024 2:24:04 AM