Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جئے سندھ قومی محاذ (آریسر گروپ ) کے سینئر وائس چیئرمین اسلم خیر پوری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق اور خالد سلطان سے ملاقات


 Posted on: 9/27/2013
جئے سندھ قومی محاذ (آریسر گروپ ) کے سینئر وائس چیئرمین اسلم خیر پوری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق اور خالد سلطان سے ملاقات
ملاقات میں وفد نے دہشت گردی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے معاملہ پر ایم کیوایم اور جئے سندھ محاذ کی مشترکہ جدوجہد پر زوربھی دیا
ایم کیوایم نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہمیشہ اور ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے ، ایم کیوایم کے پانچ کارکنان فروری 2013سے 
گرفتاری کے بعد اب تک لاپتہ ہیں، رابطہ کمیٹی ارکان 
کراچی ۔۔۔27، ستمبر2013ء 
جئے سندھ قومی محاذ (آریسر گروپ ) کے سینئر وائس چیئرمین اسلم خیر پوری ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر میر عالم خان مری اور جوائنٹ سیکریٹری مشتاق مگسی نے گزشتہ روز ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق اور خالد سلطان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جئے سندھ اسٹوڈینٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر عرفان چانڈیو ،متحدہ سوشل فورم کے انچارج لونگ خان چنہ ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی اور اراکین بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں جسقم (آریسر گروپ ) کے نمائندہ وفد نے رابطہ کمیٹی کے اراکین کو سندھ اور کراچی میں گرفتار ہونے والے شخص کو تین ماہ تک اپنی تحویل میں رکھنے اور ماورائے عدالت گولی مارنے سمیت دیگر اضافی اختیارات دینے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور واشگاف الفاظ میں کہا کہ یہ تمام اختیارات مستقبل میں ایم کیوایم اور قوم پرستوں کے خلاف استعمال ہونگے ۔ وفد نے دہشت گردی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے معاملہ پر ایم کیوایم اور جئے سندھ محاذ کی مشترکہ جدوجہد پر زوربھی دیا ۔ ملاقات میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کو اضافی اختیارات دینے کے حوالے سے ایم کیوایم کا واضح مؤقف آچکا ہے جبکہ طالبانائزیشن کے مسئلے پر قائد تحریک جناب الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جنہوں نے بھر پور آواز اٹھائی ۔ رابطہ کمیٹی ارکان نے کہا کہ ایم کیوایم نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہمیشہ اور ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے ، ایم کیوایم کے پانچ کارکنان فروری 2013سے آج بھی گرفتاری کے بعد لاپتہ ہیں جبکہ 1994کے دوران ایم کیوایم کے 28لاپتہ کارکنان کا بھی کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے ۔

9/28/2024 2:24:42 AM