Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ناظم آباد بورڈ آٖفس کے قریب سینئر وکیل نعمت علی رندھاوا کے قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


 Posted on: 9/26/2013
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ناظم آباد بورڈ آٖفس کے قریب سینئر وکیل نعمت علی رندھاوا کے قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
واقعہ شہر کا امن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش ہے
سنیئر وکیل نعمت علی رندھاوا کے قتل کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے
کراچی:۔۔۔26ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ناظم آؓباد بورڈ آفس کے قریب د سینئر وکیل نعمت علی رندھاوا کے جاں بحق اور صاحبزادے کے زخمی ہونے پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعہ کو شہر کا امن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش قرار دیا ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے سینئر وکیل نعمت علی رندھاوا کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ سنےئر وکیل نعمت علی رندھاوا کے قتل کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔انہوں نے سینئر وکیل نعمت علی رندھاوا کے صاحبزادے کی جلد ومکمل صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

9/28/2024 2:25:17 AM