Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاور چرچ بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالی ڈرگ روڈ کراچی کی رہائشی لڑکی مشل کی آخری رسومات اور تدفین میں متحدہ کے وفد کی شرکت


 Posted on: 9/26/2013
پشاور چرچ بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالی ڈرگ روڈ کراچی کی رہائشی لڑکی مشل کی آخری رسومات اور تدفین میں متحدہ کے وفد کی شرکت
وفد میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی ارتضیٰ فاروقی، اقلیتی امور کمیٹی اور یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران شامل تھے 
ایم کیوایم کے وفد کی جاں بحق مشل کے سوگوار لواحقین سے ملاقات، قائد تحریک کی جانب سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
کراچی:۔۔۔26ستمبر2013ء
حق پرست رکن سندھ اسمبلی ارتضیٰ خلیل فاروقی،ایم کیوایم شعبہ اقلیتی امورکے انچارج عبدالاحدکے ہمراہ ایم کیوایم کے وفدنے سانحہ پشاور چرچ خودکش بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالی ڈرگ روڈشاہ فیصل کالونی کراچی کی رہائشی جواں سال لڑکی مشل دختررابرٹ کی آخری رسومات اورتدفین میں شرکت کی۔ایم کیوایم کے وفدمیں شعبہ اقلیتی امورکے ارکان روشن مکیش، الیاس کھوکھر، ایم کیوایم شاہ فیصل ٹاؤن ورکنگ کمیٹی کے ذمہ داران وکارکنان شامل تھے۔ اس موقع پرحق پرست رکن سندھ اسمبلی ارتضیٰ خلیل فاروقی نے چرچ بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالی لڑکی مشل کے سوگوارلواحقین اوردیگر عزیز اقارب سے ملاقات کرکے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے سوگواران کوصبرجمیل کی تلقین کی ۔ اس موقع پرمرحومہ کے سوگواراہل خانہ نے دکھ اورافسوس کی گھڑی میں مسیحی برادری کاساتھ دینے پرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین اورایم کیوایم کاشکریہ اداکیا۔

12/27/2024 12:31:25 PM