اسلامیہ سائنس کالج کے پروفیسر غلام نبی وسان پر قاتلانہ حملے کا فوری نوٹس لیا جائے، الطاف حسین
پروفیسر غلام نبی وسان کو زخمی کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے
لندن۔۔۔26، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اسلامیہ سائنس کالج کے پروفیسر غلام نبی وسان پر مسلح دہشت گردوں کے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں غلام نبی وسان کے زخمی ہونے پر گہرے افسوس کااظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ پروفیسر غلام نبی وسان پر قاتلانہ حملہ انتہائی قابل مذمت ہے اور جو عناصر اس گھناؤنے عمل میں ملوث ہیں وہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے۔ جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پروفیسر غلام نبی وسان پر قاتلانہ حملے کا فوری نوٹس لیا جائے، انہیں فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے اورپروفیسر غلام نبی وسان کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ جناب الطاف حسین نے پروفیسر غلام نبی وسان سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔