فیڈرل بی ایریا سیکٹر کے کارکن جمیل وارث کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن ۔۔۔۔26 ستمبر2013
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوا یم فیڈرل بی ایریاسیکٹر یونٹ 152کے کارکن جمیل وارث کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں جناب نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔ ( آمین )