Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اگر نوجوانوں کو عوامی خدمت کا موقع فراہم کیا جائے تو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ امین الحق


اگر نوجوانوں کو عوامی خدمت کا موقع فراہم کیا جائے تو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ امین الحق
 Posted on: 9/26/2013
اگر نوجوانوں کو عوامی خدمت کا موقع فراہم کیا جائے تو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ امین الحق
ایم کیوایم نے ہر سطح پر باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ عامر خان
سول انجینئر نوید قریشی نے "شہر کراچی" خوبصورت ماڈل جناب الطاف حسین کے لئے رابطہ کمیٹی کو پیش کیا
کراچی ۔۔۔۔26 ستمبر2013
گذشتہ روز لیاقت آباد سے تعلق رکھنے والے ایک باصلاحیت سول انجینئر نوید قریشی نے ایم کیو ایم کے مرکزی دفترخورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں رابطہ کمیٹی کے اراکین امین الحق اور عامر خان سے ملاقات کی اور جناب الطاف حسین سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کراچی میں شہری حکومت کے دور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی عکاسی کرتا ہوا 06X06 فٹ کے رقبے پر محیط "شہر کراچی " کا خوبصورت ماڈل پیش کیا۔ جس میں شہری خدمت کے مختلف اداروں کے دفاتراور گذشتہ برسوں میں کراچی میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کو اجاگ رکیا گیا تھا اور ماڈل کے ذریعے اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ اگر ایم کیو ایم کے نمائندوں کو عوامی خدمت کا مزید موقع فراہم کیا جاتاتو شہر میں مزید ترقیاتی کام کرکے شہرکو مزید خوبصورت اور شہریوں کو مزید سہولیات فراہم کی جاسکتی تھیں اورمستقبل میں اگر ایم کیو ایم کوملک بھر کی عوام کی خدمت کا موقع ملا تو وہ کراچی کی طرح ملک کے ہر شہر کو ترقی یاقتہ شہر میں تبدیل کر دے گی۔ اس ماڈل میں ایم کیو ایم کے رفاہی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ملک بھر میں فراہم کی جانے والی خدمات اورسہولیات کے حوالے سے بھی دکھایا گیا ہے کہ ملک میں آنے والی آفات و حادثات میں کے کے ایف کے رضاکاران اور ایم کیو ایم کس طرح سے محنت اور لگن کے جذبے کے ساتھ کارکنان خدمات انجام دیتے ہیں۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی امین الحق نے نوید قریشی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں ہے لیکن ان کو مواقع فراہم نہیں کئے جاتے ۔ اگر نوجوانوں کو ایم کیو ایم کی طرح سے ان کی صلاحیتوں کے مطابق مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ اس ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان نے بھی"شہر کراچی " کے اس ماڈل کو ایک بہترین کاوش قرار دیا اور کہا کہ اگراس طرح تما م نوجوان مثبت سرگرمیوں کا حصہ بنیں تو وہ دن دور نہیں کہ ہم بھی ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑے ہوں یہی وجہ ہے کہ ایم کیو ایم نے ہر سطح پر باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔بعد ازاں اس"شہر کراچی " ماڈل کو عوام کارکنان کے لئے خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں رکھ دیا گیا جہاں آنے والے افراد نے بھی اس ماڈل کو خوب سراہا۔

9/28/2024 2:28:08 AM