Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا بھنگوریہ گوٹھ کے رہائشی متحدہ کے ہمدرد ریاست اللہ کی صاحبزادی نیہا کو تاوان کیلئے اغواء کے بعد قتل پر اظہار مذمت


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا بھنگوریہ گوٹھ کے رہائشی متحدہ کے ہمدرد ریاست اللہ کی صاحبزادی نیہا کو تاوان کیلئے اغواء کے بعد قتل پر اظہار مذمت
 Posted on: 9/26/2013
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا بھنگوریہ گوٹھ کے رہائشی متحدہ کے ہمدرد ریاست اللہ کی صاحبزادی نیہا کو تاوان کیلئے اغواء کے بعد قتل پر اظہار مذمت
کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود نیہا ریاست کا تاوان کیلئے اغوا اور قتل لمحہ فکریہ ہے
نیہا کے قتل میں ملوث درندہ صفت ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے غمزدہ والدین کو انصاف فراہم کیا جائے
وزیر اعظم، وفاقی وزیر داخلہ، گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ نیہا ریاست کے اغواء اور قتل کا نوٹس لیں، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
والدین اپنے بچوں اور بچیوں کو اسکول ضرور بھیجیں اور انہیں لانے لیجانے کی ذمہ داری خود ادا کریں
حق پرست رکن سندھ اسمبلی افتخار عالم نے نیہا ریاست کے گھر جا کر سوگوار والدین سے ملاقات کرکے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے واقعے کی مذمت اور دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا
کراچی۔۔۔26ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نامعلوم ملزمان کی جانب سے تاوان کیلئے عزیزآبادبھنگوریہ گوٹھ کے رہائشی اورایم کیوایم کے ہمدردر یاست اللہ کی تیرہ سالہ اکلوتی صاحبزادی نیہا ریاست کو اسکول سے اغواء کے بعدزیادتی کانشانہ بناکربے دردی قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ معصوم بچی کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں پولیس اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے بھتہ مافیا، دہشت گردوں اوراغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری ٹارگٹڈآپریشن کے باوجودتاوان کی وصولی کیلئے معصوم بچی نیہاریاست کا اغواء اور زیادتی کا نشانہ بناکربے دردی سے قتل کی وار دات لمحہ فکریہ ہے اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اسے درندہ صفت ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں جنہوں نے تاوان کیلئے معصوم نیہا ریاست کو اغواء کرنے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر انتہائی بے دردی سے قتل کردیااوراس کی لاش ساحلی سمندر میں پھینک دی۔ رابطہ کمیٹی نے نیہاریاست کے غمزدہ والدین اور دیگر سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ معصوم نیہا کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار،گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ درندہ صفت ملزمان کی جانب سے تاوان کیلئے نیہاریاست کے اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بناکرقتل کاسختی سے نوٹس لیاجائے اور معصوم بچی کے اغواء ،زیادتی اورقتل میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرکے غمزدہ والدین کوانصاف فراہم کیاجائے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ درندہ صفت ملزمان کی جانب سے اسکول سے بچوں کی وارداتوں سے والدین میں شدید خوف وہراس پایاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی نے تمام والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنی بچیوں اوربچوں کواسکول ضروربھیجیں اورانہیں لانے لیجانے کی ذمہ داری خوداداکریں اور انہیں کسی صورت اکیلانہ چھوڑیں۔رابطہ کمیٹی نے اسکولوں کی انتظامیہ سے بھی اپیل کہ وہ اسکولوں کے باہرغیرمتعلقہ اورمشکوک افرادپرنظررکھیں اوربچوں کوہرگزان کے ساتھ نہ جانے دیں۔
دریں اثناء حق پرست رکن سندھ اسمبلی افتخارعالم اورخالدبن ولایت نے بھنگوریہ گوٹھ کے رہائشی ایم کیوایم کے ہمدردریاست اللہ کے گھر جا کر سوگوار لواحقین سے ملاقات کی اور ایم کیو ایم کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے معصوم نیہاریاست کے تاوان کیلئے اغواء کے بعد بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سوگواران سے تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے ملزمان کی گرفتاری اور غمزدہ خاندان کوانصاف دلانے کیلئے ایم کیوایم ہرممکن تعاون کایقین دلایااورنیہاریاست کی مغفرت، ان کے درجات کی بلندی اور سوگواران کو صبر جمیل کیلئے فاتحہ خوانی کی۔علاوہ ازیں نیہاریاست کوبعدنمازعصریٰسین آباد قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا،مقتولہ کی نماز جنازہ اور تدفین میں حق پرست اراکین سندھ اسمبلی افتخارعالم اورخالدبن ولایت ،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،فیڈرل بی ایریا سیکٹرکمیٹی کے ارکان، یونٹ کے ذمہ داران،کارکنان اورمقتولہ کے عزیزواقارب نے بڑی تعدادنے شرکت کی۔

12/27/2024 1:37:47 PM