Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی ہدایت پر بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔


جناب الطاف حسین کی ہدایت پر بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے
 Posted on: 9/26/2013
جناب الطاف حسین کی ہدایت پر بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے
امدادی سامان اور غذائی اجناس پر مشتمل ایک اور ٹرک بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بلوچستان روانہ کردیا گیا
کراچی۔۔۔26ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کرنے کا سلسلہ بدستور جارہی ہے ۔ اس سلسلے میں کے کے ایف جانب سے زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے امدادی سامان اور غذائی اجناس پر مشتمل ایک ٹرک بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب ارسال کردیا گیا جس میں راشن کے پیکٹ ،آٹا ، چاول ، خشک دودھ ، تیل ، گھی ،کولر ، کمبل ، چٹائیاں ، بھاری مالیت کی ادویات اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء بڑی مقدار میں شامل ہیں ۔ امدادی سامان کا یہ ٹرک بدھ کی رات خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں زلزلہ متاثرین کیلئے قائم کئے گئے مرکزی امدادی کیمپ سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی کی نگرانی میں بلوچستان روانہ کیاگیا، ا س موقع پر ایم کیوایم بلوچستان کمیٹی کے انچارج عبدالخالق بلوچ ،خدمت خلق فاؤندیشن کے ذمہ داران اور رضاکار بھی موجود تھے۔
اسی طرح خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے بلوچستان میں زلزلہ متاثرین کی امدادکیلئے امدادی سامان اور غذائی اجناس پر مشتمل دوسری کھیپ جمعرات کی دوپہر روانہ کی گئی جس میں50خیمے،راشن کے سینکڑوں پیکٹس جس میںآٹا ، چاول، خشک دودھ ، تیل ،گھی ،مصالحہ جات،کولر اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء بڑی مقدارمیں شامل ہیں۔یہ امدادی کھیپ رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی اوررکن سندھ اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے اپنی نگرانی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کے ہمراہ روانہ کی جوبعدازاں پاک فوج کے حوالے کردی گئی اورجہاں سے پاک فوج یہ امدادی سامان اپنے امدادی ٹرکوں کے ذریعے بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں پہنچائیں گے۔

9/28/2024 2:28:15 AM