ایم کیوایم کے کارکنان اور ان کے اہلخانہ سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔25، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم پی آئی بی کالونی جہانگیرروڈسیکٹریونٹ57کے کارکن سیدلیاقت علی،جنوبی پنجاب زون یوسی لعل گڑھ راجن پور کے ضلعی رکن یاسین خان گورچانی، عمرکوٹ زون کتری سیکٹرکے جوائنٹ انچارج محمدجمیل کی اہلیہ سلمٰہ بیگم او ر لاڑکانہ زون رتوڈیرویونٹ کے جوائنٹ انچارج شاہدسومروکے والدگل محمدسومروکے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیاہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)