ایم کیوایم کے کارکنان سید لیاقت علی اور یاسین خان گورچانی کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
کراچی ۔۔۔25، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم پی آئی بی کالونی جہانگیرروڈسیکٹرکے کارکن سیدلیاقت علی اورجنوبی پنجاب زون یوسی لعل گڑھ راجن پور کے ضلعی رکن یاسین خان گورچانی کے انتقال پردلی رنج وغم کااظہارکیاہے۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہا کہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)