Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے جناب الطاف حسین کی ہدایت پر بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے لاکھوں روپے مالیت کے امدادی سامان اور غذائی اجناس پر مشتمل 3ٹرک روانہ کردیئے گئے ۔


خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے جناب الطاف حسین کی ہدایت پر بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے لاکھوں روپے مالیت کے امدادی سامان اور غذائی اجناس پر مشتمل 3ٹرک روانہ کردیئے گئے ۔
 Posted on: 9/25/2013
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے جناب الطاف حسین کی ہدایت پر بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے لاکھوں روپے مالیت کے امدادی سامان اور غذائی اجناس پر مشتمل 3ٹرک روانہ کردیئے گئے ۔
امدادی سامان کے ٹرکوں کی روانگی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال اور اراکین رابطہ کمیٹی نے کی ۔
زلزلہ سے متاثرہ بلوچ عوام کی بحالی کا کام جب تک مکمل نہیں ہوجاتا خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی سامان ، ادویات اور غذائی اجناس کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا ، انجینئر ناصر جمال
 میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ 
کراچی ۔۔۔25، ستمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان اور غذائی اجناس پر مشتمل 3ٹرک روانہ کردیئے گئے ۔ امدادی سامان اور غذائی اجناس کے یہ ٹرک بدھ کی دوپہر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں زلزلہ متاثرین کیلئے قائم کئے گئے مرکزی امدادی کیمپ سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال ، اراکین رابطہ کمیٹی امین الحق ، واسع جلیل،یوسف شاہوانی اور خالد سلطان نے اپنی نگرانی میں روانہ کئے اس موقع پر حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی خالد بن ولایت ، عبدا للہ شیخ اور افتخار عالم بھی موجود تھے ۔ امدادی سامان کے ٹرکوں کی مالیت لاکھوں روپے ہے جن میں راشن کے پیکٹ ،آٹا ، چاول ، خشک دودھ ، تیل ، گھی ،کولر ، کمبل ، چٹائیاں ، بھاری مالیت کی ادویات اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء بڑی مقدار میں شامل ہیں ۔ اس سے قبل رابطہ کمیٹی کے اراکین نے مرکزی امدادی کیمپ کا دورہ کیا اورزلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔ امدادی سامان کے ٹرکوں کی روانگی کے موقع پر میڈیا کے نمائندگان کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال نے کہاکہ زلزلہ سے متاثرہ ایک ایک بلوچ عوام کی بحالی کا کام جب تک مکمل نہیں ہوجاتا خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے زلزلہ متاثرین کو امدادی سامان ، طبی سہولیات اور غذائی اجناس کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا اور آج خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر سے لاکھوں روپے مالیت پر مشتمل امدادی سامان اور غذائی اجناس کے تین ٹرکوں کی پہلی کھیپ بلوچستان روانہ کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں مرکزی امدادی کیمپ لگایا گیا ہے جہاں مخیر حضرات زلزلہ متاثرین کیلئے امداد ی سامان اور نقد عطیات بڑھ چڑھ کر جمع کرارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتا ہے اور بلوچستان میں زلزلہ متاثرین کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن اور اس کے رضاکار جس لگن ، محنت اور خلوص سے اپنی خدمات پیش کررہے ہیں اس پر وہ زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مخیر حضرات اور عوام سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کی بھر پور امداد کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں قائم مرکزی امدادی کیمپ میں امدادی سامان زیادہ سے زیادہ تعداد میں جمع کرائیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔













12/27/2024 12:05:42 PM