جناب الطاف حسین کی ہدایت پر زلزلے کے متاثرین کیلئے ایم کیوایم اور کے کے ایف کے کارکنوں نے امدادی سامان بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دی
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر فیڈرل بی ایریا میں امدادی کیمپ لگا دیا گیا
عوام خصوصاً مخیر حضرات بڑی تعداد میں امدادی کیمپ پر غذائی اجناس اور ادویات بڑی تعداد میں جمع کررہے ہیں
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ناصر جمال کا اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ کے کے ایف میں منعقدہ امدادی کیمپ کا دورہ
کراچی ۔۔14ستمبر 2013
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر زلزلے کے متاثرین کیلئے ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤ یشن کے رضاکاروں اور ایم کیوایم کے کارکنوں نے امدادی سامان بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔اس سلسلے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر فیڈر ل بی ایریا بلاک 14 میں امداد ی کیمپ لگا دیا گیا ہے جہاں عوام خصوصاً مخیر حضرات بڑی تعداد میں غذائی اجناس ، آٹا، چاول، دالیں، بیسن، گھی، تیل، نمک، مصالحہ جات، شکر، خشک دودھ، چائے کی پتی، بسکٹ، کپڑے، لوٹے، گھریلواستعمال کے برتن ،خیمے ،بچوں کے پمپرز ودیگر استعمال کی ضروری اشیاء جمع کر رہے ہیں جس میں زندگی بچانے والی ادویات بھی شامل ہیں۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ناصر جمال ،اراکین واسع جلیل ،عامر خان اور خالد سلطان نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور زلزلے کے متاثرین کیلئے بھیجے جانے والے امدادی سامان کا جائز ہ لیا ، اس موقع پر انہوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے ایم کیوایم اور کے کے ایف کے رضاکاروں و کارکنوں کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے شاباش دی اور ان کے دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کو زبردست انداز میں سراہا۔
.jpg)
.jpg)
.jpg)
.jpg)
.jpg)
.jpg)
.jpg)
.jpg)
.jpg)
.jpg)
.jpg)
.jpg)
.jpg)
.jpg)