مخیر حضرات بلوچستان کے زلزلے سے متاثرہ افراد کیلئے دل کھول کر مدد کریں، الطاف حسین کی اپیل
بلوچستان میں شدید زلزلے کی وجہ سے کافی جانی و مالی نقصان ہوا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ہمیں بلوچستان کے متاثرین کی ہر طرح کی مدد کرنی چاہئے
متاثرین کی فوری امداد کیلئے غذائی اجناس، کپڑے اور دیگر گھریلو استعمال کی اشیاء خدمت خلق فاؤنڈیشن میں جمع کرائی جائیں
رابطہ کمیٹی زلزلے سے متاثرہ افراد کیلئے زندگی بچانے والی ادویات کرکے انہیں جلد از جلد متاثرہ علاقوں میں روانہ کریں، الطاف حسین کی ہدایت
لندن ۔۔۔24، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مخیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچستان کے زلزلے سے متاثرہ افرادکیلئے دل کھول کرمددکریں۔ انہوں نے اپیل کی کہ متاثرین کی فوری امدادکیلئے غذائی اجناس ،آٹا، چاول، دالیں، بیسن، گھی، تیل، نمک،مصالحہ جات، شکر، خشک دودھ، چائے کی پتی، بسکٹ، کپڑے، لوٹے، گھریلو استعمال کے برتن اوربچوں کے پمپر و دیگر استعمال کی ضروری اشیا خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر واقع فیڈرل بی ایریا بلاک14میں جمع کرائیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ بلوچستان میں شدید زلزلے کی وجہ سے کافی جانی ومالی نقصان ہواہے اوردکھ کی اس گھڑی میں ہمیں بلوچستان کے متاثرین کی ہرطرح کی مددکرنی چاہئے۔جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کوہدایت کی کہ متاثرہ افرادکیلئے زندگی بچانے والی ادویات بھی جمع کریں اورانہیں جلدازجلدمتاثرہ علاقوں میں روانہ کیا جائے۔