بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے نتیجے میں بھاری جانی ومالی نقصان پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا اظہار افسوس
جاں بحق افراد کے سوگوارلواحقین سے قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار تعزیت
آزمائش کی اس گھڑی میں ایم کیوایم ، بلوچستان کے متاثرہ عوام کے ساتھ ہیں، الطاف حسین
لندن ۔۔۔24، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بلوچستان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے بلوچستان کے علاقے گوادر میں زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ شدید زلزلے کے باعث بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید جانی ومالی نقصان ہواہے ، درجنوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور درجنوں مکانات کی تباہ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آزمائش کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان بلوچستا ن کے متاثرہ عوام کے ساتھ ہیں اورانکے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو اپنی جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے، سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کو جلد ومکمل صحت یاب کرے ۔