سینئر کارکن اور سابق رابطہ کمیٹی کے رکن نیک محمد کی ہمشیرہ محترمہ اختری جہاں کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
کراچی ۔۔۔23، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سینئر کارکن اور سابق رابطہ کمیٹی کے رکن نیک محمد کی ہمشیرہ اختری جہاں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ (آمین )
دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بھی نیک محمد کی ہمشیرہ محترمہ اختری جہاں کے انتقال پر مرحومہ کے تمام سوگواران سے گہرے دکھ اورافسوس اور کا اظہارکرتے ہوئے دلی تعزیت کی ۔مرحومہ کی عمر 60سال تھی اور انہوں نے سوگواران میں تین بیٹے اور چار بیٹیاں چھوڑی، رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔