چرچ میں دہشت گردی کا عمل غیرانسانی، سفاکیت اورکھلی بربریت ہے، الطاف حسین
پاپ فرانسس اورآرچ بشپ آف کانٹربری جسٹن ویلبی کے نام الطاف حسین کے خطوط
پشاور میں واقع سینٹ جانز چرچ میں بم دھماکوں میں درجنوں افراد کے ہلاک وزخمی ہونے پر اظہار افسوس
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی اور بھرپورتعاون کی یقین دہانی
لندن۔۔۔23، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاپ فرانسس (Pope Francis ) اورآرچ بشپ آف کانٹربری جسٹن ویلبی (Justin Welby) کے نام تعزیتی خطوط میں پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں واقع سینٹ جانز چرچ میں بم دھماکوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراس المناک سانحہ میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد کے ہلاک وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ان شخصیات کے نام خطوط میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اتوارکے دعائیہ اجتماع کے دوران چرچ میں دہشت گردی کے عمل کو غیرانسانی، سفاکیت اورکھلی بربریت اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ جناب الطاف حسین نے اپنی اور متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے دہشت گردی کا شکار متاثرہ مسیحی خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیااورپاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔