ایم کیوایم کے تحت ملک بھر میں سانحہ پشاور کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے شمعیں روشن کی جائیں گی
کل بروز پیر شام ساڑھے چھ بجے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد میں تعزیتی اجتماع منعقد کیا جائے گا
علمائے کرام و مشائخ عظام، طلبا و طالبات، دانشوروں، کالم نگاروں، صحافیوں، فنکاروں اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصاً اقلیتی برادری Candle Light Vigil میں بھرپور طریقہ سے شرکت کرکے اپنا قومی فریضہ ادا کریں، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی ۔۔۔22، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سانحہ پشاورپر گہرے دکھ اور صدمہ کااظہارکیا ہے اورالمناک بم دھماکے سے متاثرہ مسیحی برادری سے اظہاریکجہتی کیلئے کل بروزپیر ملک بھر میں تعزیتی اجتماعات منعقد ہوں گے جن میں شمعیں روشن کرکے المناک سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں سے یکجہتی کااظہار کیاجائے گا ۔ اس سلسلے کا مرکزی تعزیتی اجتماع کل بروز پیر کی شام ساڑھے 6 بجے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیزآباد میں منعقد کیا جائے گا رابطہ کمیٹی نے عوام کے مختلف طبقات ، سول سوسائٹی کے اراکین، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام ومشائخ عظام، طلبا وطالبات ، دانشوروں ، کالم نگاروں ، صحافیوں ، فنکاروں اورزندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصاً اقلیتی برادریوں کے اراکین سے اپیل کی کہ وہ Cnadle Light Vigil میں بھرپور طریقہ سے شرکت کرکے اپنا قومی فریضہ ادا کریں اور بربریت کا نشانہ بننے والے بے گناہ ومعصوم پاکستانیوں سے یکجہتی کااظہار کریں۔