متحدہ قومی موومنٹ کا پشاور میں گرجا گھر میں بم دھماکے پر 3روزہ یومِ سوگ کا اعلان
کراچی ۔۔۔22، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پشاور کے تاریخی قصہ خوانی بازار کے کوہاٹی گیٹ کے سامنے واقع چرچ میں بم دھماکے اور اس کے نتیجہ میں 50سے زائد افراد کی ہلاکت پر پورے ملک میں 3روزہ پر امن یومِ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ سانحہ کو ہاٹی گیٹ ایک کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ MQMکے یومِ سوگ کے موقعہ پر تعلیمی ادارے بازار اور ٹرانسپورٹ کھلے رہیں گے اور تمام پاکستانی عوام پر امن طور پر سیاہ پرچم اور سیاہ پٹیاں باندھ کر اس غم میں شریک ہونگے اوراس موقع پر دعائیہ اجتماعات کے ذریعے مسیحی بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کریں گے ۔