Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل 2013ء طالبعلموں کا تعلیمی استحصال ہے، عادل خان


 Posted on: 9/21/2013
سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل 2013ء طالبعلموں کا تعلیمی استحصال ہے، عادل خان
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ اساتذہ بزرگوں اور والدین کے احترام کا درس دیا
اے پی ایم ایس او کے تحت انجینئرنگ یونیورسٹیز میں داخلے کے لئے منعقدہ ماڈل پری انٹری ٹیسٹ کے شرکاء سے خطاب
کراچی: ۔۔۔21، ستمبر2013ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنا ئزیشن کے جوائنٹ سیکر یٹری عادل خان کا کہنا ہے سندھ حکومت کی جانب سے منظور کئے جانے والا سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل 2013ء طالبعلموں کا تعلیمی استحصال ہے اے پی ایم ایس او نے ہمیشہ طالبعلموں کو ان کی مثبت صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کئے ہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیں ہمیشہ اساتذہ بزرگوں اورخواتین کے احترام کا درس دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجینئرنگ یونیورسٹیز میں داخلے کے خواہش مند طلبہ و طالبات کے لئے منعقدہ ماڈل پری انٹری ٹیسٹ میں شریک طالبعلموں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انکامزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ترمیمی بل 2013ء منظور کرکے سندھ کے شہری طلباء سے اپنے معتصبانہ رویے کاکھل کر اظہار کیا ہے اے پی ایم ایس او طالبعلموں کے حقوق غصب کرنے اور اس طرح کے ہر اقدام کی مخالفت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایس او ہر سال انجینئرنگ میں داخلے کے خواہش مند طلباء و طالبات کی رہنمائی کیلئے جامعات کے امتحانات سے قبل پری انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کراتی رہی ہیں جسے طالبعلموں کی جانب سے بھرپور پزیرائی ملتی رہی ہے۔اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے مرکزی فنانس سیکریٹری امرقائمخانی،مرکزی رکن احمر فلسطینی،انجینئرفیضان شیخ اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی ماڈل ٹیسٹ میں 1200سے زائد طلبا و طالبات نے بطور امید وار حصہ لیااور اے پی ایم ایس او کی کاوشوں کو سراہاانٹری ٹیسٹ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

9/28/2024 2:24:55 AM