Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نبیل گبول کے خلاف قتل کے مقدمہ کا اندراج سندھ حکومت کی ایک اور بد ترین انتقامی کاروائی ہے، حق پرست سینٹرز


 Posted on: 9/21/2013
نبیل گبول کے خلاف قتل کے مقدمہ کا اندراج سندھ حکومت کی ایک اور بد ترین انتقامی کاروائی ہے، حق پرست سینٹرز
حق پرست عوامی نمائندوں پر قتل جیسے سنگین مقدمات قائم کرکے ایم کیوایم کی شکل دنیا بھر میں خراب کی جارہی ہے
ایم کیوایم عوامی قوت ہے لیکن غیر قانونی مقدمات اور گرفتاریوں کے ذریعے اس کے جمہوری اور سیاسی حقوق سلب کرنے کی پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے، حق پرست سینیٹرز
ایم کیوایم کے تحفظات کو سرخ فیتے کی نظر کرکے نا عاقبت اندیش روش اختیار کی جارہی ہے، حق پرست سینیٹرز
کراچی ۔۔۔21، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست سینیٹرز نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کے خلاف قتل کے مقدمہ کا اندراج پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی ایک اور بد ترین سیاسی انتقامی کارروائی ہے جس نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھے ہوئے نام نہاد سیاسی رہنماؤں کو بے نقاب کردیا ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ سابق حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ندیم ہاشمی کو قتل کے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرنے کے بعد اب ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنا ایم کیوایم کے خلاف گھناؤنی سازشوں کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک جانب ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے سینکڑوں بے گناہ کارکنان کو گرفتار کیا جارہا ہے اور دوسری جانب حق پرست عوامی نمائندوں پر قتل جیسے سنگین جھوٹے مقدمات قائم کرکے ایم کیوایم کی شکل دنیا بھر میں خراب کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے خلاف سازشوں میں مصروف عناصر یہ جان لیں کہ ایم کیوایم ایک مسلمہ عوامی قوت ہے اور اس کھلی حقیقت اور زمینی حقائق سے نظریں چرانے والے دراصل ایم کیوایم کے بڑھتے ہوئے عوامی مینڈیٹ سے خوفزدہ ہیں اور اب ایم کیوایم کو طاقت کا ناجائز استعمال کرکے سیاسی اور جمہوری حقوق سے محروم رکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم عوامی قوت ہے لیکن غیر قانونی مقدمات اور گرفتاریوں کے ذریعے اس کے جمہوری اور سیاسی حقوق سلب کرنے کی پالیسی پر عمل کیاجارہا ہے اور ایم کیوایم کے تحفظات کو سرخ فیتے کی نظر کرکے ناعاقبت اندیش روش اختیار کی جارہی ہے جس کے نتائج کسی طرح بھی ملک و قوم کے مفا دمیں ہرگز نہیں ہوسکتے ۔ حق پرست سینیٹرز نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کے خلاف قتل کے سیاسی اور انتقامی مقدمے کے اندراج کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور قتل کا مقدمہ فی الفور واپس لیاجائے ۔

9/28/2024 2:22:41 AM