Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ملک سے دوہرے تعلیمی معیار کو ختم کرکے یکساں تعلیمی نظام قائم کرنا چاہتی ہے، سید امین الحق


ایم کیوایم ملک سے دوہرے تعلیمی معیار کو ختم کرکے یکساں تعلیمی نظام قائم کرنا چاہتی ہے، سید امین الحق
 Posted on: 9/21/2013
ایم کیوایم ملک سے دوہرے تعلیمی معیار کو ختم کرکے یکساں تعلیمی نظام قائم کرنا چاہتی ہے، سید امین الحق
ایم کیوایم کے حق پرستی کے پیغام کو روکنے کیلئے ایک بار پھر بھیانک آپریشن کی سازش شروع کر دی
ایم کیوایم کو جھوٹے مقدمات اور منفی پروپیگنڈوں سے ڈرایا یا ختم نہیں کیا جاسکتا
ایم کیوایم نے 90ء کی دہائی میں بھی آپریشن کا سامنا کیا تھا اور اب بھی ایم کیوایم کے کارکنان سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں
سید امین الحق، عظیم احمد فاروقی، ریحان ظفر اور آفاق سعید کا نواب صدیق اسکول لیاقت آباد میں بچوں میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب
کراچی: ۔۔۔21، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدامین الحق نے کہاہے کہ ایم کیوایم ’’علم سب کیلئے‘‘کی پالیسی پرعمل پیراہے جوملک سے دوہرے تعلیمی معیارکوختم کرکے یکساں تعلیمی نظام قائم کرناچاہتی ہے تاکہ نوجوانوں کواعلیٰ تعلیم کے ذریعے ملک وقوم کو ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کیاجاسکے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نواب صدیق علی خان انگلش میڈیم اسکول لیاقت آبادمیں نواب صدیق علی خان انگلش اسکول لیاقت آباداورایس ایم پبلک گورنمنٹ سیکنڈری اسکول ناظم آبادکے اے پلس اور اے ون گریڈ حاصل کرنیوالے 21 طلبہ وطالبات میں حق پرست نمائندوں کی جانب سے لیپ ٹاپ کی تقسیم کی پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں معززین شہربزنس کمیونٹی،تاجربرادری،علماء کرام ،ڈاکٹرز،پروفیسرز،انجینئرز، اسکولوں کے پرنسپلز،اساتذہ کرام اور بچوں کے والدین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ اس موقع پرتقریب سے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی عظیم احمد فاروقی اورریحان ظفر کے علاوہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میونسپل کمیٹی آفاق سعیدنے بھی خطاب کیااورطلبہ وطالبات میں اعلیٰ تعلیمی کارکردگی پر لیپ ٹاپ تقسیم کیے ۔سیدامین الحق نے تعلیم کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے اپنے خطاب میں کہاکہ نوجوان تعلیم کے حصول پرتوجہ مرکوزرکھیں ،نقل سے پرہیزکریں اوراپنی صلاحیتوں کوکسی صورت ضائع نہ کریں بلکہ اس کامثبت استعمال کرکے ملک وقوم کی خدمت کریں۔انہوں نے انعامات حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم تعلیمی بجٹ میںGDPدس فیصدکرنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ ملک میں رہنے والاکوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ سکے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم علم کے میدان میں اپنی بساط کے میدان تمام تر توانائیاں صرف کررہی ہے لیکن اس کے باوجود ایم کیوایم کے پیغام حق پرستی کوروکنے کیلئے ایک بارپھربھیانک آپریشن کی سازش شروع کر دی اور اس بارحق پرست رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کوجھوٹے مقدمے میں پھنسایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی پر جھوٹامقدمہ درج کیا گیا جنہیں غیرجانبدار تحقیقات کے بعدباعزت رہاکردیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کو جھوٹے مقدمات اورمنفی پروپگنڈوں سے ڈرایا اورختم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم نے90ء کی دہائی میں بھی بھیانک فوجی آپریشن کاسامنا کیا تھا اور اس بار بھی ایم کیوایم کے کارکنان وذمہ داران اپنے خلاف ہونیوالی سازشوں کامقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن غیرجانبداراورشفاف بنانے کیلئے اقدامات نہیں کیے گئے توایم کیو ایم اپنااحتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ تقریب سے عظیم فاروقی اورریحان ظفر نے بھی تعلیم کے حوالے سے مختصراًخطاب کیااورکہاکہ ایم کیوایم تعلیم کے فروغ کیلئے شروع دن سے کوشاں ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم کے حق پرست نمائندے کراچی میں اسکولوں کاقیام عمل میں لاکرتعلیمی معیارکوبہتر بنارہے ہیں۔انہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کومبارکباددی اورکہاکہ آج ان کی محنت رنگ لائی ہے جس نے ان کے والدین کا سر فخرسے بلندکردیاہے۔تقریب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ایڈ منسٹریٹر آفاق سعید نے بھی خطاب کیا اور رکن رابطہ کمیٹی سیدامین الحق،حق پرست ارکان اسمبلی اعظم فاروقی اورریحان ظفرکے ہمراہ بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔

9/28/2024 2:24:25 AM