Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نبیل گبول کے خلاف قتل کا جھوٹا مقدمہ فی الفور واپس لیا جائے، رابطہ کمیٹی


نبیل گبول کے خلاف قتل کا جھوٹا مقدمہ فی الفور واپس لیا جائے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 9/20/2013
نبیل گبول کے خلاف قتل کا جھوٹا مقدمہ فی الفور واپس لیا جائے، رابطہ کمیٹی
نبیل گبول قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں اسلام آباد میں مقیم ہیں
نبیل گبول کو جھوٹے مقدمے میں نامزد کرنا ایم کیوایم کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائیوں کا تسلسل ہے 
حق پرست رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کے خلاف جھوٹے مقدمے کے اندراج کا نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی کامطالبہ
کراچی ۔۔۔20، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار ظفر بلوچ کے قتل کا مقدمہ حق پرست رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کے خلاف درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورجھوٹے مقدمے کوایم کیوایم کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائیوں کا تسلسل قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ظفربلوچ کو لیاری کے علاقے چاکیواڑہ کے بزنجو چوک کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیاگیا تھا جہاں لیاری گینگ وار کے جرائم پیشہ دہشت گردوں کی آماجگاہیں قائم ہیں جبکہ نبیل گبول قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں اسلام آباد میں مقیم ہیں لیکن ان حقائق کے باوجود محض ایم کیوایم دشمنی میں حق پرست رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کے خلاف قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چند روز قبل سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی کے خلاف بھی جھوٹامقدمہ قائم کیا گیا تھا تاہم غیرجانبدارانہ تحقیقات کے نتیجے میں یہ الزام غلط ثابت ہوا اور ندیم ہاشمی کو باعزت رہا کردیا گیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نبیل گبول کے خلاف جھوٹے مقدمے کا اندارج سراسر ایم کیوایم دشمنی ہے اور نبیل گبول پر جھوٹامقدمہ قائم کرکے ظفر بلوچ کے اصل قاتلوں کو اوران کے سرپرستوں کو تحفظ دینے کی شرمناک کوشش کی جارہی ہے۔رابطہ کمیٹی نے صدر ممنون حسین ،وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے مطالبہ کیا کہ حق پرست رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کے خلاف جھوٹے مقدمے کے اندراج کا فوری نوٹس لیا جائے ، جھوٹا مقدمہ فی الفور واپس لیا جائے،اس کے پس پردہ گھناؤنے مقاصد کو بے نقاب کیا جائے اور ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں ، عہدیداروں اورکارکنوں کو سیاسی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کاسلسلہ بند کیا جائے۔

12/27/2024 12:48:59 PM