کارکنان کے سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔20ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم شعبہ خواتین فیڈرل بی ایریایونٹ146کی جوائنٹ انچارج سیدہ مختارزوجہ محمد اسلم، ٹنڈوالہیار زون یونٹ4/Aکے کارکن فرحان احمد،لانڈھی سیکٹریونٹ 84کے کارکن خالد شاہ کے والد محمد یونس،جامشورو زون یونٹ2/Bکے آفس سیکریٹری محمد قادر کے بڑے بھائی محمد حنیف اور نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ137/Aکے یونٹ انچارج سعید الحق کی والدہ محترمہ قمر النساء کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ہے۔ر ابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)