ایم کیوایم شعبہ خواتین فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 146 کی جوائنٹ انچارج سیدہ مختار اور ٹنڈوالہیار زون کے کارکن فرحان احمد کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
کراچی: ۔۔۔20، ستمبر2013ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم شعبہ خواتین فیڈرل بی ایریایونٹ146کی جوائنٹ انچارج سیدہ مختارزوجہ محمداسلم اور ٹنڈوالہیار زون یونٹ4/Aکے کارکن فرحان احمد کے انتقال پرگہری رنج وغم کااظہارکیا ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی ہے اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)