لانڈھی کے علاقے مجید کالونی میں امام بارگاہ پر بم دھماکہ قابل مذمت ہے۔ الطاف حسین
دھماکے کے زخمیوں سے قائد تحریک کا اظہار ہمدردی
مساجد، امام گاہوں، اور مزارات کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا اور معصوم لوگوں کو خون میں نہلانااسلام کی تعلیمات نہیں۔ الطاف حسین
جو عناصر اس طرح کی کارروائیاں کررہے ہیں وہ اسلام کی کوئی خدمت نہیں کررہے ہیں۔ الطا ف حسین
لندن ۔۔۔19 ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے لانڈھی کے علاقے مجیدکالونی میں امام بارگاہ پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس واقعہ میں متعددافرادکے زخمی ہونے پردلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں کہا کہ مساجد، امام گاہوں، اورمزارات کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا اورمعصوم لوگوں کوخون میں نہلانا اسلام کی تعلیمات نہیں اورجوعناصر اس طرح کی کارروائیاں کررہے ہیں وہ اسلام کی کوئی خدمت نہیں کررہے ہیں۔ جناب الطا ف حسین نے واقعہ کے زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام زخمیوں کوصحت کاملہ عطافرمائے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے اور مساجد، امام بارگاہوں اورمزارات کی حفاظت کویقینی بنایاجائے۔