ایلڈرز ونگ کے کارکن یونس قریشی اور جامشورو زونل کمیٹی کے رکن مرزا رضوان بیگ کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن:۔۔۔19، ستمبر2013ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے نائن زیرو پر خدمات انجام دینے والے ایم کیو ایم ایلڈرز ونگ کے کارکن یونس قریشی اور جامشورو زونل کمیٹی کے رکن مرزا رضوان بیگ کے انتقال پرگہرے رنج وغم اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اور کہا کہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)