مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم کے دو کارکنان اور دو ہمدردوں کو سپرد خاک کردیا گیا
شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ اورنگی ٹاؤن غازی آباد میں واقع مہاجر چوک پر ادا کی گئی
نماز جنازہ اور تدفین میں حق پرست ارکان اسمبلی، کراچی تنظیمی کمیٹی، اورنگی ٹاؤن سیکٹر کمیٹی کے ارکان سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی
کراچی ۔۔۔18، ستمبر2013ء
گزشتہ روز مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-Bکے دو کارکنان محمد پرویزاور محمد ریاض اور دو ہمدرد عبد الجبار اور محمدندیم کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کردیاگیا ۔ شہداء کی اجتماعی نمازجنازہ اورنگی ٹاؤن غازی آباد میں واقع مہاجر چوک پر ادا کی گئی ۔بعدازاں محمد پرویز شہید کی تدفین اورنگی ٹاؤن غازی آباد قبرستان ، محمد ریاض شہید کی تدفین گلشن ضیاء جبکہ محمد ندیم شہید اور عبدا لجبار شہید کی تدفین اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے کے قبرستان میں عمل میں لائی گئی ۔ شہداء کی نماز جناز ہ اور تدفین میں حق پرست ارکان سندھ اسمبلی سیف الدین خالد ، محمد حسین ، ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کمیٹی کے اراکین ، یونٹوں کے ذمہ داران، کارکنان ، ہمدردوں اور شہداء کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔