ڈاکٹر محمد فاروق ستار اور خورشید شاہ کے درمیان مکالہ
کراچی ۔۔۔18، اگست2016ء
ایم کیوایم کے بھوک ہڑتال کیمپ میں خورشید اور نویدقمر کی آمد کے موقع پر ڈاکٹرفاروق ستار کے درمیان خوش گوار جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر کچھ لمحموں کے لئے بھوک ہڑتال کیمپ قہقہوں سے گونج اٹھا۔ خورشید اور نوید قمر کے آمد کے موقع پر ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ مہاجروں کااحساس محرومی جس کوہمارے پختون ،سندھی اوربلوچی بھائی یہاں موجودہیں ہمیں دعاکی نہیں بلکہ دواکی ضرورت ہے دعا تو ہم مسجد کے مولوی سے منگوالینگے۔ جس پرسید خورشید شاہ نے کہا کہ یہ سیدّ کی دعاہے مولوی کی دعا نہیں ہے۔