Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سابق صدر آصف زرداری کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو فون، 60 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی


سابق صدر آصف زرداری کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو فون، 60 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی
 Posted on: 9/17/2013
سابق صدر آصف زرداری کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو فون، 60 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی
الطاف حسین نے بھی سابق صدر زرداری کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا
الطاف حسین اور سابق صدر آصف زردای کے مابین پاکستان کی موجودہ سیاسی و جغرافیائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال
دونوں رہنماؤں کا ملک کی موجودہ داخلی علاقائی صورتحال اور خطے کے حالات پر اپنی تشویش کا اظہار
ملک کو درپیش نازک صورتحال کے باعث باہمی احترام اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے
الطاف حسین اور سابق صدر آصف زردای کا باہمی رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق
لندن ۔۔۔17ستمبر2013ء
سابق صدرآصف زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کوفون کرکے انہیں انکی 60 ویں سالگرہ کی مبارکبادپیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔ جناب الطا ف حسین نے بھی سابق صدرزرداری کیلئے خیرسگالی کے جذبات کااظہارکیا۔اس موقع پر جناب الطا ف حسین اور سابق صدرمملکت آصف زردای کے مابین پاکستان کی موجودہ سیاسی وجغرافیائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ داخلی علاقائی صورتحال اورخطے کے حالات پر اپنی تشویش کااظہارکیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امرپراتفاق کیاکہ ملک کودرپیش نازک صورتحال کے باعث باہمی احترام اوریکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے جاری رکھنے پربھی اتفاق کیا۔ 

12/27/2024 12:04:27 PM