Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

غازی آباد میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے دو کارکنان پرویز شفیع، محمد ریاض اور دو ہمدرد عبد الجبار اور ندیم کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


غازی آباد میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے دو کارکنان پرویز شفیع، محمد ریاض اور دو ہمدرد عبد الجبار اور ندیم کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 9/17/2013
غازی آباد میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے دو کارکنان پرویز شفیع، محمد ریاض اور دو ہمدرد عبد الجبار اور ندیم کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
دو کارکنان اور دو ہمدردوں کا ایک ہی واقعہ میں بہیمانہ قتل کھلی دہشت گردی ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
سازش کے تحت ایک جانب ایم کیوایم کو ٹارگٹڈ آپریشن میں نشانہ بنایا جارہا ہے اور دوسری جانب مسلح دہشت گردوں کے ذریعے کارکنان و ہمدردوں کو فائرنگ کرکے قتل کرایا جارہا ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
شہید کارکنان اور ہمدردوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایم کیوایم کو ٹارگٹڈ آپریشن اور مسلح دہشت گردوں کے ذریعے قتل و غارتگری کی اوچھی کاروائیاں کرکے دیوار سے لگانے کا عمل فی الفور بند کیا جائے 
شہداء کے سوگوار لواحقین سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت، صبر کی تلقین 
کراچی ۔۔۔17، ستمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے غازی آباد میں ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-Bکے دوکارکنان پرویز شفیع اور محمد ریاض اور دو ہمدرد عبد الجبار اور ندیم کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایم کیوایم دو کارکنان اور دو ہمدردوں کی فائرنگ کے ایک ہی واقعہ میں سفاکانہ قتل کی واردات کھلی دہشت گردی اور شہر کا امن غارت کرنے کی سازش کا تسلسل ہے ۔ ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب منظم سازشی منصوبے کے تحت ٹارگٹڈ آپریشن کارخ ایم کیوایم کی طرف موڑ کر ایم کیوایم کے کارکنان و ذمہ داران کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریاں کی جارہی ہیں جبکہ دوسری جانب مسلح دہشت گرد تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں کوفائرنگ کرکے سفاکانہ طریقے سے قتل کیا جارہا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ یہ بات قابل غور ہے کہ کراچی میں دہشت گرد وں ، بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ افراد کے نام پر ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے لیکن باشعور عوام واضح طور پر یہ دیکھ رہے ہیں ٹارگٹڈ آپریشن شہر میں ایم کیوایم کے 85فیصد اکثریت والے علاقوں میں کیاجارہا ہے اور جبکہ جرائم پیشہ افراد پر مشتمل شہر کے 15فیصد علاقے دہشت گردوں ، بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ افراد کی محفوظ پناہ گاہ بنے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ شہر میں جب سے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے نہ تو ایم کیوایم کے کارکنان کی قتل وغارتگری کا سلسلہ تک سکا ہے اور نہ ہی بھتہ خوری اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں کمی آئی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر کراچی میں امن کے قیام ، بھتہ خوری ، اغواء برائے تاوان اور قتل و غارتگری کے خاتمے کیلئے یہ ضروری ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن کی سمت درست کی جائے اور اسے سیاسی رنگ دیکر متنازعہ بنانے کی روش ختم کی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنان پرویز شفیع شہید ، محمد ریاض شہید ، ہمدرد عبد الجبار شہید اور ندیم شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکیا اور شہداء کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ غازی آباد میں فائرنگ کرکے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-Bکے کارکنان پرویز شفیع ، محمد ریاض اور دو ہمدرد عبد الجبار اور ندیم کے بہیمانہ قتل میں ملوث مسلح دہشت گردو ں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور ایم کیوایم کو ٹارگٹڈ آپریشن اورمسلح دہشت گردوں کے ذریعے قتل و غارتگری کی اوچھی کاروائیاں کرکے دیوار سے لگانے کا عمل فی الفور بند کیاجائے۔

9/28/2024 12:19:38 AM