ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی 60 ویں سالگرہ کو ملک بھر میں یوم امن کے طور پر منایا جائے گا
17ستمبر کو سالگرہ کے سلسلے میں مرکزی پروگرام جناح گراؤنڈ میں منعقد ہو گا
کراچی۔۔۔16ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کو ملک بھر میں ’یوم امن ‘‘ کے طورپر منایا جائے گا۔ سالگرہ کے سلسلے میں مرکزی پروگرام 17ستمبر2013ء بروز منگل سہ پہر تین بجے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد کیا جائے گا، پروگرام میں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اور ہمدروں بڑی تعداد میں شرکت کریں گے اور اپنے قائد سے محبت کا اظہار کریں گے جبکہ یوم امن کی نسبت سے شرکاء سفید لباس پہن کر پروگرام میں شرکت کریں گے۔