Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن محمد اقبال کی المناک شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس


اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن محمد اقبال کی المناک شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
 Posted on: 9/16/2013
اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن محمد اقبال کی المناک شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے اورنگی ٹاؤن کے کارکن محمد اقبال کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت
شہر میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنان کا قتل لمحہ فکریہ ہے، رابطہ کمیٹی
وزیراعظم، وفاقی وزیر داخلہ اور حکومت سندھ محمد اقبال کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لیں، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
محمد اقبال شہید الفتح قبرستان میں سپرد خاک، نماز جنازہ اور تدفین میں رابطہ کمیٹی، منتخب نمائندوں اور دیگر ذمہ داران کی شرکت
کراچی:۔۔۔16؍ستمبر2013ء
ایم کیوایم کے قا ئد جناب الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 126کے کارکن محمد اقبال کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیتی و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آ پ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ جنا ب الطاف حسین نے اللہ تعا لیٰ کے حضور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید محمد اقبال کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواروں کو یہ صدمہ برادشت کرنے کی توفیق عطا کرئے آمین ۔
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ126 کے کارکن محمد اقبال کے قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیا ہے کہ محمد اقبال کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے قانون کے مطابق سزادی جائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قانون نافذکرنیوالے اداروں کی جانب سے کراچی میں جاری ٹارگٹڈآپریشن کے باوجوددہشت گردوں کے ہاتھوں دن دہاڑے ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں اور اس بات کا ثبوت ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے جرائم پیشہ عناصر کو چھوڑ کر صرف اور صرف ایم کیوایم کو نشانہ بنارہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے محمداقبال شہیدکے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کہ کی اللہ تعالیٰ شہید کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطافرمائے۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی اورسندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ اورنگی سیکٹرکے کارکن محمد اقبال کے قتل کانوٹس لیا جائے اورقتل میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتار کرکے قانون کے مطابق سزادی جائے۔
مزیدبراں ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن محمد اقبال شہیدکوسینکڑوں سوگواروں کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان الفتح قبرستان اورنگی ٹاؤن نمبر10میں سپردخاک کردیاگیا۔شہیدکی نمازجنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد مدنی الصدف کالونی سیکٹر10اورنگی ٹاؤن میں اداکی گئی۔نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمدسلیم صدیقی،حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد حسین، کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،اورنگی ٹاؤن سیکٹرکمیٹی ،یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران وکارکنان، ہمدردوں اورشہید کے عزیزواقارب نے شرکت کی ۔

12/27/2024 12:31:06 PM