ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کا جناح گراؤنڈ عزیز آباد کا دورہ
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60 ویں سالگرہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور کارکنان کے ہمراہ تیاریوں میں حصہ لیا
کراچی ۔۔۔16، ستمبر2013ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرخالدمقبول صدیقی کے اراکین رابطہ کمیٹی واسع جلیل،عادل خان ودیگراراکین نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد کا دورہ کیا اور 17 ستمبر کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کے سلسلے میں جلسہ گاہ کی تیاریوں اوردیگرانتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پران کے ہمراہ شعبہ جات کے اراکین اور دیگر ذمہ داران وکارکنان بھی موجودتھے۔ اس موقع پررابطہ کمیٹی کے اراکین نے پنڈال اور اسٹیج کی تیاری، سجاوٹ کے کاموں میں مصروف کارکنان کی حوصلہ افزائی کی اور تیاریوں کے کاموں میں ازخودحصہ لیتے ہوئے تمام کارکنان کوقائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے شاباش اورخراج تحسین پیش کیا۔