ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کمیٹی کی صدر بسمہ آصف و دیگر کا سروسز اسپتال لاہور کا دورہ، لاہور میں درندہ صفت عناصر کی زیادتی کا نشانہ بننے والی پانچ سالہ سنبل سے ملاقات
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے معصوم بچی (س) اور اس کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار
کم عمر بچی سنبل کو زیادتی کا نشانہ بنانے میں ملوث درندہ صفت عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے، بسمہ آصف
لاہور ۔۔۔۔16ستمبر 2013ء
ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کمیٹی کی صدر بسمہ آصف سکھیرا، نائب صدر رانا اشرف ، جنرل سیکریٹری محمد عامر بلوچ اور ایم کیوایم لاہور ڈسٹرکٹ کے رکن میاں راشد نے سروسز اسپتال لاہور کا دورہ کیا اور لاہور میں درندہ صفت عناصر کی زیادتی کا نشانہ بننے والی پانچ سالہ معصوم بچی (س) اور اس کے اہلخانہ نے ملاقات کر کہ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور سنبل کے اہلخانہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور معصوم بچی کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کمیٹی کی صدر بسمہ آصف سکھیرا نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں معصوم بچیوں اور خواتین کے ساتھ شرمناک واقعات کا تسلسل کے ساتھ رونما ہونا ملک بھر کے عوام کی دنیا بھر میں رسوائی کا سبب بن رہا ہے جس کا فی الفور سدباب کرنا پنجاب حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور معصوم بچیوں سے زیادتی میں ملوث عناصر خواتین کے بنیادی حقوق کی پامالی کے نہ صرف مرتکب ہیں بلکہ قانون کی سخت گرفت کے بھی مستحق ہیں ۔انہوں نے پنجاب ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہاز شریف سے مطالبہ کیا کہ کم عمر بچی (س) کو زیادتی کانشانہ بنانے والے درندہ صفت عناصر کو فلفور گرفتار کیا جائے اور پنجاب بھر سے خواتین اور معصوم بچیوں سے زیادتی اور ظلم و ناانصافی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔