Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کوہاٹ میں نام نہاد جرگے کے حکم پر تین خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے واقعہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


کوہاٹ میں نام نہاد جرگے کے حکم پر تین خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے واقعہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 9/16/2013
کوہاٹ میں نام نہاد جرگے کے حکم پر تین خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے واقعہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
ملک میں جرگوں پر عدلیہ نے پابندی عائد کر رکھی ہے، جرگوں کا انعقاد کرکے سزائیں سنانے والے نام نہاد لوگ فرسودہ روایت کے اسیر بن چکے ہیں، رابطہ کمیٹی 
مقتول خواتین کے تمام سوگواران سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار
کراچی ۔۔۔16، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کوہاٹ میں نام نہاد جرگے کے حکم پر تین خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ خواتین کے قتل کی اس بہیمانہ واردات سے ثابت ہوگیا ہے کہ جرگوں پر عدالتی پابندی کے باوجود ملک میں نام نہاد جرگوں کا انعقاد کرکے اور اس میں فرسودہ روایت کے تحت فیصلے کرکے نہ عدالتی احکامات بلکہ آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک میں نام نہاد جرگوں کا انعقا داور اس میں خود ساختہ روایت کے تحت فیصلے اور سزائیں دینا انصاف کے تقاضوں کے مکمل منافی ہے اور جرگوں کا انعقاد کرکے سزائیں سنانے والے نام نہاد لوگ اپنی فرسودہ روایت کے اسیر بن چکے ہیں اور ان کی جانب سے عدالتی احکامات کے باوجود جرگے منعقد کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے بغیر معصوم خواتین اور لوگوں کو زندگیوں سے محروم کیاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے غیرت کے نام پر قتل کی گئی مقتول خواتین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکیا اور سوگوارا ن کو صبرجمیل کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ کوہاٹ میں جرگے کے حکم اور غیر ت کے نام پر تین خواتین کے بہیمانہ قتل کی واردات کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث تمام افراد کو فی الفور گرفتار کرکے آئین و قانون کے مطابق سخت سزائیں دی جائیں ۔ 



9/28/2024 12:22:25 AM