Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مون سون کی پہلی بارش نے حکومت سندھ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ، رابطہ کمیٹی


مون سون کی پہلی بارش نے حکومت سندھ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/28/2016
مون سون کی پہلی بارش نے حکومت سندھ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ، رابطہ کمیٹی
حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں شہری نظام کی درستگی کے لیئے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے، رابطہ کمیٹی
نامزد حق پرست مئیر وسیم اختر نے چند دن قبل ہی اسی سلسلے میں’’کے بی آر‘‘ کے علاقے میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دی تھی، رابطہ کمیٹی
حکومت سندھ مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخابات نہ کرا کر کراچی کے عوام کو بلدیاتی سہولتیں مہیا کرنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے
کراچی۔۔۔28جون2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کراچی میں مون سون کی پہلی بارش نے حکومت سندھ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے اور مون سون کی بارشوں کی قبل از وقت نشاندہی کے باوجود حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں شہری نظام کی درستگی کے لیئے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے جس کے باعث جگہ جگہ نالے بھر گئے ،گٹر ابل پڑے اور شہری نظام اور معمولات زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہوگئے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نامزد حق پرست مئیر وسیم اختر نے چند دن قبل ہی اسی سلسلے میں کے بی آر کے علاقے میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دی تھی جس میں واضح طور پر بتایا تھا کہ حکومت سندھ اور انتظامیہ کی جانب سے مون سون کی بارشوں سے قبل کوئی بھی پیشگی کام نہیں کیا گیا ہے اور مون سون کی بارشوں میں شہرکراچی کے ڈوبنے کا خطرہ ہے، نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہونے اورنالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث نالے بھر جانے سے شہر بھر میں حشرات الارض کی افزائش کے باعث شہری وبائی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔اس پر طرہ یہ کہ بلدیاتی عملہ شہریوں کی خدمت انجام دینے کی بجائے منظر عام سے ہی غائب ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مون سون کی پہلی بارش نے شہر میں جگہ جگہ پانی کھڑاہونے نکاسی آب کا نظام تباہ ہونے کی نشاندہی کر دی ہے اور اسکی ذمہ داری مکمل طور پر حکومت سندھ پر عائد ہوتی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ حکومت سندھ مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخابات نہ کرا کرکراچی کے عوام کو بلدیاتی سہولتیں مہیا کرنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے ۔ بلدیاتی انتخابات کو ہوئے سات ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے لیکن منتخب بلدیاتی نمائندے اب تک اختیارات اور وسائل سے محروم ہیں اگر آئین و قانون کے مطابق بلدیاتی ا نتخابات کے تمام مرحلے منصفانہ طور پر مکمل کردیئے جاتے تو آج حق پرست بلدیاتی نمائند گان شہر میں اسطرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری اقدمات اور منصوبہ بندی کر چکے ہو تے۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ مون سون کی ہلکی بارشوں کے باعث شہری نظام درہم برہم ہونے ، نکاسی آب کا پانی کھڑا ہونے کا نوٹس لیا جائے اور فی الفور تمام برساتی نالوں کی صفائی و نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور مون سون کی بارشوں سے عوام کی جان مال کے تحفط کیلئے تمام حکومتی وسائل اور مشینری کا استعمال کیا جائے۔

7/19/2024 8:32:05 AM