Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فیڈرل بی ایریا،محمودآباداورنارتھ ناظم آباد میں کارکنان وہمدردوں کی بلاجوازگرفتاریوں پررابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


فیڈرل بی ایریا،محمودآباداورنارتھ ناظم آباد میں کارکنان وہمدردوں کی بلاجوازگرفتاریوں پررابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 6/10/2016
فیڈرل بی ایریا،محمودآباداورنارتھ ناظم آباد میں کارکنان وہمدردوں کی بلاجوازگرفتاریوں پررابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
ایک سازشی منصوبے کے تحت ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کوگرفتارکیاجارہا ہے، رابطہ کمیٹی
بے گناہ کارکنان کی بلاجوازگرفتاریوں کا فوری نوٹس لیاجائے ،رابطہ کمیٹی
رکنان کے گھروں پر غیرقانونی چھاپے بند کرائے جائیں اور تمام گرفتارشدگان کو فی الفور رہا کرایاجائے، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔10، جون2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے فیڈرل بی ایریا، محمودآباداورنارتھ ناظم آباد میں ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کی بلاجوازگرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ تین برسوں سے ایم کیوایم کے رہنماؤں ، ذمہ داروں، منتخب نمائندوں اورکارکنوں کے گھروں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیرقانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ روز سادہ لباس میں ملبوس سرکاری اہلکاروں نے محمودآباد کے علاقے میں بلاجوا ز چھاپہ مارکر ایم کیوایم محمودآباد ، یوسی 4 کی کمیٹی کے رکن رحمان جمیل، کارکن محمدعلی ولد دلدارشاہ اور ہمدردالطاف حسین ولد منظور حسین کو گرفتارکرلیا، اس سے قبل رینجرز نے ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا یوسی 29 کے یوسی آرگنائز رضوان شاہد گرفتارکیاتھا جبکہ آج رینجرز کے اہلکاروں نے ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد یونٹ 172کے کارکن محمدسلیم ولدمحمدیونس خان کوانکے گھرچھاپہ مارکرگرفتارکرلیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک سازشی منصوبے کے تحت ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کوگرفتارکیاجارہا ہے تاکہ حراست کے دوران انہیں تشددکا نشانہ بناکر اعترافی بیانات لیے جاسکیں اور گرفتارشدگان کو جھوٹے مقدمات سے خوف زدہ کرکے اسٹیبشلمنٹ کی پارٹی میں شمولیت اختیارکرنے پر مجبورکیاجاسکے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کو ختم کرنے کیلئے ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال کیاجارہا ہے لیکن یہ عمل کرنے والوں کو یادرکھنا چاہیے کہ عوامی حمایت رکھنے والی جماعت کو طاقت سے ختم نہیں کیاجاسکتااورنہ ہی جبروتشدد اور دھونس دھمکی کے حربے استعمال کرکے ایم کیوایم کے پرعزم کارکنان کو خوف زدہ کیاجاسکتاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں نوازشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اوروزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی بلاجوازگرفتاریوں کا فوری نوٹس لیاجائے ، ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر غیرقانونی چھاپے بند کرائے جائیں اور تمام گرفتارشدگان کو فی الفور رہا کرایاجائے ۔

7/19/2024 10:23:16 AM