Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لاہور میں کم عمر بچی سنبل کو درندہ صفت عناصر کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنانے کے مذموم واقعہ پر ایم کیوایم شعبہ خواتین کا اظہار مذمت


لاہور میں کم عمر بچی سنبل کو درندہ صفت عناصر کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنانے کے مذموم واقعہ پر ایم کیوایم شعبہ خواتین کا اظہار مذمت
 Posted on: 9/14/2013
معصوم بچی سے زیادتی میں ملوث عناصر خواتین کے بنیادی حقوق کی پامالی کے مرتکب ہوئے ہیں اور قانون کی سخت گرفت کے مستحق ہیں، ایم کیوایم شعبہ خواتین 
زیادتی کا نشانہ بننے والی معصوم بچی اور اس کے اہل خانہ سے ایم کیوایم شعبہ خواتین کی جانب سے دلی ہمدردی کا اظہار 
کراچی ۔۔۔14، ستمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی انچارج وحق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرا اورشعبہ خواتین کی اراکین نے لاہور میں کم عمر بچی سنبل کو درندہ صفت عناصر کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورزیادتی کے اس مذموم واقعہ کو انسانیت سے محروم عناصر کی کارروائی قرار دیا ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ صوبہ پنجاب میں معصوم بچیوں اور خواتین کے ساتھ شرمناک واقعات کا تسلسل کے ساتھ رونما ہونا ملک بھر کے عوام کی دنیا بھر میں رسوائی کا سبب بن رہا ہے جس کا فی الفور سدباب کرنا پنجاب حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور معصوم بچیوں سے زیادتی میں ملوث عناصر خواتین کے بنیادی حقوق کی پامالی کے نہ صرف مرتکب ہیں بلکہ قانون کی سخت گرفت کے بھی مستحق ہیں ۔انہوں نے زیادتی کا نشانہ بننے والی سنبل اور اس کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کااظہار کیا اور معصوم بچی کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرا اور اراکین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ لاہور میں کم عمر بچی سنبل کو زیادتی کا نشانہ بنانے میں ملوث درندہ صفت عناصر کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور پنجاب بھر سے خواتین اور معصوم بچیوں سے زیادتی اورظلم وناانصافی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ 


12/27/2024 1:00:07 PM