Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

1992ء کی سیاہ تاریخ ایک مرتبہ پھر دہرانے والے اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے، حق پرست سینیٹرز


1992ء کی سیاہ تاریخ ایک مرتبہ پھر دہرانے والے اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے، حق پرست سینیٹرز
 Posted on: 9/14/2013
جب دہشت گردوں کے خاتمے کی ذمہ داری سرپرستی کرنے والوں کو ہی دیدی جائے گی تو امن کیسے آئے گا 
سابق رکن صوبائی اسمبلی ندیم ہاشمی اور ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنان کو گرفتار کرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنا جمہوری دور حکومت میں آمرانہ طرز حکمرانی کی زندہ مثال ہے، حق پرست سینیٹرز 
وزیراعظم نواز شریف سے کراچی اور اس کے عوام کو یہ امید تھی کہ وہ ماضی کی متعصبانہ اور تنگ نظر پالیسیوں کو نہیں دہرائیں گے 
کراچی ۔۔۔14، ستمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست سینیٹرز نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے جانے والے ٹارگٹڈ آپریشن کا رخ ایک مرتبہ پھر ماضی کی طرح ایم کیوایم کی جانب موڑکر سابق حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ندیم ہاشمی سمیت ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنان کو گرفتار کرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنا مہاجروں کے ساتھ روا رکھے جانے والے متعصبانہ سلوک کا ایک اور ثبوت ہے اور 1992ء کی سیاہ تاریخ ایک مرتبہ پھر دہرانے والے اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کراچی کے عوام کا بھاری مینڈیٹ رکھتی ہے اور کراچی میں قیام امن اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیلئے ایم کیوایم کو دیوار سے لگا کر اس کے خلاف ہی ٹارگٹڈ آپریشن کرنا ، گھر گھر چھاپے گرفتاریاں کرنا ، چھاپے گرفتاریوں کے دوران ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں سے توہین آمیز سلوک اختیار کرنا اورگرفتار شدگان کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کا عمل سراسر غیر قانونی ، غیر آئینی اور جمہوری دور حکومت میں آمرانہ دور کی زندہ مثال ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں قیام امن کیلئے دہشت گردوں کے خلاف شروع کیا گیا ٹارگٹڈ آپریشن جس طرح سے مضحکہ خیز اور بھونڈے انداز میں ایم کیوایم کی جانب موڑ ا گیا ہے اور ماضی کی تاریخ کو دوبارہ دہرایا گیا ہے وہ نفرت اور عصبیت کا گھناؤنا کھیل ہے اور اس شیطانی کھیل کے پس پردہ عناصر دراصل ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ پر شب خون مار کر دہشت گردوں کو آئینی و قانونی تحفظ فراہم کرنے کا عمل کررہے ہیں جو کسی طرح بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت دہشت گردوں کی سرپرستی کررہی ہے ، دہشت گردوں نے تاجر وں ، صنعتکاروں سمیت عوام اور کاروباری طبقہ کا جینا دوبھر کردیا تھا اور مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت اور اس کے سربراہ نواز شریف سے کراچی اور اس کے عوام کو یہ امید تھی کہ وہ ماضی کی متعصبانہ اور تنگ نظر پالیسیوں کو نہیں دہرائیں گے اور سیاسی مفادات کے بجائے کراچی اور اس کے عوام کی جائز مشکلات اور پریشانیوں کا حل کراچی کے عوام کی نمائندہ جماعت ایم کیوایم کے ساتھ مل کر نکالیں گے اور کراچی کو امن کا گہوارہ بنائیں گے لیکن صدافسوس کہ وفاقی حکومت نے ٹارگٹڈ آپریشن کا کپتان بھی وزیراعلیٰ سندھ کو مقرر کردیا اور اس کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی تک تشکیل نہیں دی گئی ، جب دہشت گردوں کے خاتمے کی ذمہ داری سرپرستی کرنے والوں کو ہی دیدی جائے گی تو سوال یہ ہے وہ کس طرح سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے کراچی میں امن لے کر آئیں گے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کراچی کے امن کو تہہ وبالا کرنے میں سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی نے جو کردار ادا کیا ہے ملک بھر کے باشعور عوام اسے جمہوری عمل نہیں بلکہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ سوچ ہی قرار دے سکتے ہیں اور اس عمل کو ملک کی پارلیمانی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ باب سے یاد رکھاجائے گا ۔ حق پرست سینیٹرز نے وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا رخ کراچی اور اس کے عوام کی نمائندہ جماعت ایم کیوایم کی جانب موڑ کر جمہوری روایت کو پامال کرنے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، سابق حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ندیم ہاشمی اور ایم کیوایم کے بلاجواز گرفتار کئے گئے سینکڑوں کارکنان کو فی الفور رہا کیاجائے ، ملک کی موجودہ صورتحال میں سیاسی مفادات کے بجائے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کو ترجیح دی جائے اور کراچی آپریشن کو دہشت گردوں کے بجائے ایم کیوایم جانب موڑ کر سیاسی رنگ دیکر متنازعہ بنانے کے پیچھے کارفرما سازش تک پہنچ کر اس سے عوام کو فی الفور آگاہ کیاجائے۔ 

9/28/2024 12:20:18 AM