Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لاہور میں معصوم سنبل کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


 Posted on: 9/13/2013
لاہور میں معصوم سنبل کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
واقعہ میں ملوث درندہ صفت عناصر کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، رابطہ کمیٹی
جو عناصر خواتین اور معصوم بچیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں
پنجاب میں خواتین اور معصوم بچیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و بربریت کے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات کیے جائیں
کراچی ۔۔۔۔13ستمبر2013ء
متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہور میں درندہ صفت عناصر کی جانب سے معصوم سنبل کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر شدید الفاظ میں مذمت کا اظہار کر تے ہوئے واقعہ کو درندگی وبربریت کا عمل قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے پنجاب میں خواتین اور معصوم بچیوں کے ساتھ ہونے والے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جوعناصر معصوم بچیوں اور خواتین کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے صدر پاکستان ممنون حسین، وزیر اعظم میاں نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف،سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب میں خواتین اور معصوم بچیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و بربریت کے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات کیے جائیں اور لاہور میں معصوم سنبل کو درندگی کا نشانہ بنانے والے سفاک عناصر کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے گھناؤنے واقعہ میں زخمی ہونے والی معصوم بچی سنبل کی جلد و صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

9/28/2024 12:22:25 AM